7

سبینہ فاروق نے خلیل الرحمان کی بیٹی کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 خلیل الرحمان قمر کی ٹک ٹاکر بیٹی حجاب خلیل کو شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

خلیل الرحمان قمر کی ٹک ٹاکر بیٹی حجاب خلیل کو شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ سبینہ فاروق نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی لیک ویڈیو پر اُن کی بیٹی کو ٹرول کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے، ہنی ٹریپ کے مرکزی ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی نجی ویڈیوز بھی لیک کی تھیں۔

ایک ویڈیو میں خلیل الرحمان قمر پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے تھے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود تھے۔

ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب خلیل الرحمان قمر کی ٹک ٹاکر بیٹی حجاب خلیل کو شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صارفین حجاب خلیل کی انسٹاگرام ریلز پر بڑی تعداد میں منفی تبصرے کرتے ہوئے اُن سے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اُن کا جسم اُن کی مرضی، عفت عمر کا خلیل الرحمان کی لیک ویڈیو پر ردعمل

اسی حوالے سے اب اداکارہ سبینہ فاروق نے حجاب خلیل کے دفاع میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سبینہ فاروق نے کہا کہ ہم روزانہ خود سے اور دوسروں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ اب دُنیا میں انسانیت نہیں رہی کیا؟

اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے اسکینڈل سے اُن کی بیٹی کا کیا لینا دینا ہے؟ صارفین حجاب کو ٹرول کیوں کررہے ہیں؟

مزید پڑھیں: ابو کی سناؤ، اغواکاروں کا فون تو نہیں آیا؟ خلیل الرحمان کی بیٹی ناقدین کے نشانے پر

اُنہوں نے کہا کہ آپ کو اندازہ ہے کہ آپ کی تنقید سے حجاب کی زندگی پر کیا اثر پڑسکتا ہے؟ آپ کو دوسروں کی تکلیف سے مزہ آتا ہے؟

سبینہ فاروق نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ براہِ مہربانی! والدین کی منفی حرکتوں کو بچوں اور بچوں کی منفی حرکتوں کو والدین کی عزت اور بے عزتی نہ بنائیں۔

3





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں