تہران: اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے چند گھنٹوں قبل اپنی آخری ملاقات میں ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ سے کی گئی گفتگو منظر عام پر آگئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے اپنہ گفتگو میں آیت اللہ خامنہ ای سے کہا کہ ایک سردار جائے گا تو اس کی جگہ دوسرا آئے گا۔ دنیا اسی طرح ہے۔ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ وہی اللہ موت دیتا ہے اور وہی زندگی دیتا ہے۔ اللہ ہی ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے۔ لیکن جو چیز ہمیشہ رہے گی ان شا اللہ وہ امت مسلمہ ہے۔ بقول شاعر اگر کوئی سردار ہمارے درمیان سے جائے گا تو اس کی جگہ دوسرا سردار آئے گا۔
حماس کے سربراہ نے آیت اللہ خامنہ ای کے لیے دعا کی کہ خدا آپ کو طویل عمر سلامتی اور عافیت عطا فرمائے آمین۔
جس کے جواب میں آیت اللہ خامنہ ای نے سورہ بقرہ کی آیت نمبر 249 کی تلاوت کرتے ہیں كَم مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ مَعَ الصَّابِرِينَ “بارہا ایسا ہوا ہے کہ ایک قلیل گروہ اللہ کے اذن سے ایک بڑے گروہ پر غالب آگیا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ سے کہا کہ آپ لوگ ایک چھوٹا سا گروہ ہیں جو ایک بڑے لشکر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگیا ہے جس میں امریکا، نیٹو برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہا اسرائیل کو نیست و نابود کرنا ممکن ہے۔ وہ دن ضرور آئے گا جب سمندر سے دریا تک فسلطین قائم ہوگا۔ ان شاءاللہ۔