9

شاہ رخ خان کو اپنی بلاک بسٹر فلم ’کل ہو نا ہو‘ بکواس لگی تھی، ڈائریکٹر کا انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر نکھل ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنی بلاک بسٹر فلم ’کل ہو نا ہو‘ بکواس لگی تھی۔

نکھل ایڈوانی نے فلم ’کل ہو نا ہو‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ سیف علی خان اور پریتی زنٹا شامل تھے۔

ایک تازہ انٹرویو میں ڈائریکٹر نے بتایا کہ جب وہ فلم ’محبتیں‘ شوٹ کررہے تھے تو اس وقت شاہ رخ خان ان سے اکثر ملاقات کیلئے آتے تھے۔

نکھل ایڈوانی کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم ’کل ہو نا ہو‘ بکواس ہے اور انہیں ’دیوداس‘ جیسی فلم بنانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ شاہ رخ خان آنکھوں کے علاج کیلئے امریکا جائیں گے، بھارتی میڈیا

یاد رہے کہ فلم ’کل ہو نا ہو‘ 2003 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں