10

سندھ کے 30 اضلاع میں وزرا اور مشیر بارش میں امدادی سرگرمیوں کے انچارج مقرر

  کراچی: وزیراعلی سندھ نے منتخب نمائندوں کو بارش میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے صوبے کے 30 اضلاع میں وزرا، مشیر اورمعاون خاص کوانچارج مقرر کردیا۔

وزیر آبپاشی و خوراک جام خان شورو  کو حیدرآباد، وزیر زراعت و کھیل سردار محمد بخش خان مہرگھوٹکی، ناصر شاہ سکھر اور خیرپور، سردار شاہ عمرکوٹ، ضیا لنجار نوشہرو فیروز اور وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو کو نوابشاہ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

یہ تمام وزرا،مشیران، خصوصی معاونین اور ایم پی ایز جن کو اضلاع میں بارش کی ہنگامی صورتحال کی نگرانی اورامدادی سرگرمیاں انجام دینےکے لیے ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

محمد علی ملکانی کو سجاول، علی حسن زرداری ٹھٹہ، سعید غنی ایسٹ کراچی، سید ذوالفقارعلی شاہ میرپورخاص، شاہینہ شیرعلی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی، وقار مہدی ضلع ساؤتھ اور ویسٹ اور مخدوم محبوب الزمان کو مٹیاری کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حکومتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں چلے جائیں جہاں انہیں امدادی سرگرمیوں کا کام سونپا گیا ہے اورانہیں مسلسل صورتحال سے آگاہ رکھیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں