ممبئی: بالی وڈ اسٹار اداکار جان ابراہام اپنی نئی فلم ’ویدا‘ کی ٹریلر لانچ تقریب میں صحافی پر بھڑک اٹھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو صحافی کے سوال پر غصہ آگیا جس میں اس نے جان ابراہام کو کہا کہ ان کی فلمیں ایک جیسی بن رہی ہیں اور انہیں کچھ نیا کرنا چاہئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جان ابراہام صحافی کے سوال پر غصہ ہوکر پوچھتے ہیں کہ کیا اس نے فلم دیکھ لی ہے اور کیا وہ خراب سوالات اور بیوقوفی پر تنقید کرسکتے ہیں۔
اداکار نے اس موقع پر لوگوں کو کہا کہ وہ صرف ٹریلر دیکھ کر پوری فلم کا اندازہ مت لگائیں اور یہ فلم بہت الگ قسم کی ہے۔
جان ابراہام نے کہا کہ فلم ’ویدا‘ میں انہوں نے اپنی طرف سے بہت سخت پرفارمنس دی ہے اور فلم دیکھے بغیر اس پر فیصلہ نہیں سنانا چاہئے۔
اس موقع پر اداکار نے مسکراتے ہوئے مزاحیہ انداز میں صحافی سے کہا کہ وہ پہلے فلم دیکھیں پھر وہ جو کہیں گے اس کو مان لیا جائے گا لیکن اگر وہ غلط ہوئے تو وہ اس کے ٹکڑے کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : بالی وڈ اسٹار جان ابراہام کی نئی فلم ’ویدا‘ کا ایکشن سے بھرپور ٹیزر جاری
یاد رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور س میں اداکارہ شروری بھی شامل ہیں۔