7

دلجیت دوسانج نے ’بارڈر2‘ میں سنی دیول کو جوائن کرلیا

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: انڈیا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے ’بارڈر2‘ میں سنی دیول کو جوائن کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانج کی ’بارڈر2‘ میں شمولیت کی خبر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے اور وہ اپنے پسندیدہ فناکر کو ایک فوجی کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلم میں گلوکار کے کردار کی تفصیلات کو اپنی پردے میں رکھا گیا ہے لیکن وہ فلم میں ایک آرمی آفیسر کا کردار کریں گے۔

بالی وڈ اسٹار سنی دیول نے رواں برس جون میں 27 برس بعد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا فلم ’بارڈر‘ کے سیکوئیل کا اعلان کیا تھا۔

بالی وڈ کی سب سے بڑی وار ڈراما پروپیگنڈا فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہوگی اور اسے ندھی دتا نے لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سنی دیول کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’بارڈر‘ کے سیکوئیل کا اعلان

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’بارڈر2‘ کیلئے تیاریاں کافی عرصے سے جاری تھیں اور اس کی کہانی پہلی فلم کے ساتھ ہی جوڑی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں