ساؤتھمپٹن: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر اورجنلز نے سدرن بریو کو جیتنے کے لیے 117 رنز کا ہدف دے دیا۔
ساؤتھمپٹن میں جاری ایونٹ کے 11 ویں میچ میں سدرن بریو کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مانچسٹر اورجنلز نے مقررہ 100 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔
اورجنلز کی جانب سے وین میڈسن 43 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ جیمی اوورٹن 25، سکندر رضا 13، اسامہ میر 11، کپتان فل سالٹ 7، پال والٹر 6 اور میکس ہولڈن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بریو کی جانب سے کریگ اوورٹن، کرس جورڈن اور ٹائمل ملز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔