10

دی ہنڈرڈ: سدرن بریو نے مانچسٹر اوریجنلز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ساؤتھمپٹن: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں سدرن بریو نے مانچسٹر اوریجنلز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 11 ویں میچ میں سدرن بریو نے 117 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 22 گیندوں قبل حاصل کیا۔

سدرن بریو کی جانب سے لوری ایونز 25 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایلکس ڈیویز 24، لیوس ڈو پلوئے 21 اور کپتان جیمز ونس 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیمز کولز 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

مانچسٹر اوریجنلز کی جانب سے اسامہ میر، اسکاٹ کیوری اور ٹام ہارٹلے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سدرن بریو کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مانچسٹر اوریجنلز نے مقررہ 100 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔

اورجنلز کی جانب سے وین میڈسن 43 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ جیمی اوورٹن 25، سکندر رضا 13، اسامہ میر 11، کپتان فل سالٹ 7، پال والٹر 6 اور میکس ہولڈن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بریو کی جانب سے کریگ اوورٹن، کرس جورڈن اور ٹائمل ملز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں