7

قطر؛ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کیلیے ہزاروں سوگوار جمع

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ کی عظیم مسجد امام محمد بن وہاب میں ادا کی جا رہی ہے

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ کی عظیم مسجد امام محمد بن وہاب میں ادا کی جا رہی ہے

قطر کے دارالحکومت میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کے نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے ہزاروں سوگرار اشک بار آنکھوں اور آزادیٔ فلسطین کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ مسجد میں جمع ہو رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی میت کو مسجد پہنچا دیا گیا جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد فرزند اسلام کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ جس کے لیے دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے وفد  بھی پہنچے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابو عثمان کی نماز جنازہ دوحہ کی عظیم مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا اور تدفین الوسیل کے قبرستان میں کی جائے گئی۔

اس موقع پر تا حد نگاہ لوگ ہی لوگ تھے گویا انسانوں کا سیلاب اُمڈ آیا تھا۔ سوگواروں نے فلسطینی پرچم تھامے ہوئے تھے اور فضا نعرہ تکبیر اللہ اور کملہ شہادت سے گونج رہی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : قطر؛ شہید اسماعیل ہنیہ کا جسدِ خاکی گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر، ویڈیو

تمام راستے شرکا نم آنکھوں کے ساتھ امت مسلمہ کے عروج اور فلسطین کو صیہونی ریاست کے شکنجے سے آزادی دلانے میں اپنی جان قربان کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں