7

بھارت: ریلورے ٹریک پر سلنڈر رکھنے والا یوٹیوبر گرفتار

یو ٹیوبر کی وڈیو ایکس پر وائرل تھی جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

یو ٹیوبر کی وڈیو ایکس پر وائرل تھی جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

نئی دہلی: بھارت میں یوٹیوبر کو ریلوے ٹریک پر گیس سلنڈر رکھنا مہنگا پڑگیا، پولیس نے یوٹیوبر کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست یوپی کے علاقے پرایگراج میں ریل کے راستے میں خلل پیدا کرنے کے الزام میں یوٹیوبر کو گرفتار کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوٹیوبر گلزار شیخ کو یکم اگست کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ ریلوے پروٹیکشن فورس کی جانب سے درج کیا ہے۔

پولیس کا بتانا تھا کہ ایکس پر وائرل وڈیو کے بعد 24 سالہ نوجوان کے خلاف قدم اٹھایا گیا ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان ریلوے ٹریک پر سکے، پتھر اور سلنڈر رکھ رہا تھا، تاہم وڈیو پر تفتیش کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ یہ وڈیو ایڈیٹ کی گئی تھی، ٹرین کسی بھی خلل کا باعث بننے والی چیز پر سے نہیں گزری۔ جبکہ گلزار شیخ کی جانب سے وڈیوز بنائی جاتیں اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی جاتی تھیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں