پیرس اولمپکس کے دوران چین سے تعلق رکھنے والے بیڈ منٹن کھلاڑی نے ہم وطن خاتون کو شادی کی پیشکش کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں چین کو گولڈ میڈل جتوانے والے لیو یوچن نے اپنی ہم وطن ہاونگ یاکیونگ کو فتح کے بعد شادی کی پیشکش کی، جس کی تصاویر کو کیمروں کی آنکھ نے قید کرلیا۔
لیو یوچن اور ہاونگ یاکیونگ مکسڈ ڈبلز پلئیرز کے ساتھ ساتھ ایک عرصے سے ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں، میچ کے بعد شادی کی پیشکش کو ہاں بول کر خاتون پلئیر نے قبول کرلیا۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ تاجک کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار
یہ پہلا موقع نہیں جب کامیابی کے بعد کھلاڑی کو شادی کی پیشکش کی گئی ہو اس سے قبل ارجنٹائن کی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑی پابلو سائمونٹ نے ہم وطن ہاکی کی کھلاڑی ماریہ کو شادی پیشکش کی، دونوں کھلاڑیوں کی اولمپک ولیج میں منگنی ہوئی۔