14

بھارت؛ جوس میں اپنا پیشاب ملانے والا دکاندار گرفتار

جوس کے اسٹال سے پیشاب سے بھری ایک بوتل بھی ملی

جوس کے اسٹال سے پیشاب سے بھری ایک بوتل بھی ملی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں جوس کا اسٹال لگانے والے دکاندار کو سنگین الزام پر گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پھلوں کے جوس کے ٹھیلے سے جوس پینے پر گاہکوں کو رنگت پر شک گزار جس پر وہاں ہجوم جمع ہوگیا اور دکاندار سے جھگڑا ہونے لگا۔

مقامی افراد نے شک کی بنا کر اسٹال کی تلاشی لی تو وہاں پیشاب سے بھری ایک بوتل رکھی ہوئی تھی جس کی وہ کوئی خاطر خواہ وجہ نہیں بتا پا رہا تھا۔

معاملہ پولیس تک پہنچا جہاں دکاندار نے اعتراف کیا کہ پیشاب کی بوتل اس کی ہے اور وہ جوس میں قطرے ملایا کرتا تھا۔

تاہم دکاندار نے ایسا کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔ پولیس ہر پہلو سے کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔

دکاندار کی شناخت عامر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی ریاست تلنگانہ میں گزشتہ برس فالودہ بنانے والا دکاندار پکڑا گیا تھا جو فالودے میں اپنا اسپرم استعمال کیا کرتا تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں