14

دیپیکا اور رنویر کی ننھی پری گھر پہنچ گئی : پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی پہلی بیٹی کے ساتھ گھر پہنچ گئے۔

اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد میڈیا نے اس خوشگوار لمحے کو کیمرے میں قید کر لیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد انسٹاگرام بائیو میں نیا ماں بننے کا روٹین شیئر کرتے ہوئے کہا: ‘فیڈ، برپ، سلیپ، ریپیٹ’۔

فوٹوگرافرز نے دیپیکا اور رنویر کی گاڑی کے اندر کی جھلکیاں قید کیں، جہاں دیپیکا اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے تھیں اور رنویر بھی اپنی ننھی پری کو محبت سے دیکھ رہے تھے۔

دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کے استقبال کے لیے رنویر کی فیملی بھی جوڑے کے گھر پہنچ چکی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں