6

بھارتی آرمی اور فضائیہ میں خواتین کیخلاف ریپ اور زیادتی کے بڑھتے واقعات اور مجرم آزاد

خاتون فلائنگ افسر نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا

خاتون فلائنگ افسر نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا

دہلی: مودی کے دور اقتدار میں بھارتی فوج اور فضائیہ میں خواتین کے خلاف ریپ کے واقعات میں سنگین اضافہ ہوا ہے۔

حال ہی میں ایک خاتون فلائنگ افسر نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا۔

خاتون فلائنگ افسر کے مطابق 31 دسمبر 2023 کو سینئر ونگ کمانڈر نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

خاتون فلائنگ افسر کے ٹھوس شواہد پیش کرنے کے باوجود جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے بھارتی فضائیہ کے افسر کو ریپ کیس میں ضمانت پر رہا کر دیا۔

عدالت نے ریپ کیس میں چارج شیٹ روکنے کا حکم دے دیا۔

خاتون فلائنگ افسر نے شکایت کی کہ اسے جنسی زیادتی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ملزم کھلے عام گھوم رہا ہے۔

اپنے سینئر کے خلاف آواز اٹھانے والی خاتون افسر نے کہا کہ مسلسل نگرانی اور ہراسگی کا سامنا ہے جس کے باعث خودکشی کے خیالات آ رہے ہیں۔

مودی کے بھارت میں جنسی زیادتی کے الزامات پر اور جانبداری پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مودی کی کٹھ پتلی عدلیہ اور پولیس کی تحقیقات میں جانبداری کے باعث خاتون افسر کو انصاف ملنے کی نا امیدیں دم توڑ گئیں۔

ایک اور واقعہ میں ریٹائرڈ کرنل نے الزام عائد کیا کہ فوجی ہسپتال میں افسران نے ان کی بیوی کو زیادتی اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔

ریٹائرڈ کرنل کے خلاف سرکاری اہلکاروں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

بھارتی فوج اور فضائیہ میں بڑھتے ریپ اور زیادتی کے واقعات اور عدلیہ کی مجرمانہ خاموشی مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں