21

چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز کا اسٹالینز کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ٖٖٖفیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کے چوتھے میچ میں مارخورز نے اسٹالینز کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں اسٹالینز کی بیٹنگ جاری ہے۔

فیصل آباد میں کھیلے جارہے میچ میں مارخورز کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 231 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

مارخورز کی طرف سے افتخار احمد 60 اور سلمان آغا 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عبدالصمد نے 37 اور کپتان محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔

اسٹالینز کی طرف سے جہانداد خان نے 4 اور مہران ممتاز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد علی اور ابرار احمد ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں