11

پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم کوساف چیمپئن شپ کیلئے این او سی جاری

فوٹو: پاکستان فٹبال فیڈریشن

فوٹو: پاکستان فٹبال فیڈریشن

  کراچی: پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم کوساف چیمپئن شپ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا، قومی جونیئر ٹیم پیر کو اسلام آباد سے بھوٹان روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیدریشن کی خصوصی درخواست پروفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ  کی جانب سے فوری کاروائی کی بدولت 23 رکنی قومی جونیئرٹیم کی ایونٹ میں بروقت روانگی ممکن ہوئی۔

ٹیم کے کپتان اور ان کے نائب کا اعلان پہلے میچ سے قبل ہوگا، چیمپئین شپ میں پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد محمود ہیں جبکہ حسن بلوچ اسسٹنٹ کوچ اورنعمان  ابراہیم گول کیہپر کوچ کی زمہ داری ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیا کے 7 ممالک کے درمیان چیمپئین شپ 20 تا 30 ستمبر بھوٹان کے شہر تھمپو میں کھیلی  جائے گی، چیمپئین شپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں شامل پاکستان اپنا پہلا میچ 21 ستمبر کونیپال کے خلاف کھیلے گا، دوسرے میچ میں قومی جونیئرٹیم کا مقابلہ 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں اسے سری لنکا کا سامنا درپیش ہوگا۔

گروپ  بی میں دفاعی چیمپئن بھارت، مالدیپ اور بنگلا دیشں شامل ہیں، ہرگروپ کی ونر اوررنراپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں