7

بھارتی ہپ ہاپ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے نئی تاریخ رقم کر دی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بھارتی ہپ ہاپ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور وہ پہلے بھارتی فنکار بن گئے ہیں جن کا نام اسپاٹیفائی کے ٹاپ 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی ہپ ہاپ فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔

یہ کارنامہ بھارتی ہپ ہاپ کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس نے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے۔

2022 میں قتل ہونے والے سدھو موسے والا بھی اس فہرست میں شامل ہیں اور ان کا نام ٹاپ 5 میں آتا ہے۔ موسے والا کی اس کامیابی نے ثابت کیا کہ ان کی موسیقی کا عالمی سطح پر کتنا گہرا اثر تھا۔

بادشاہ نے اس اہم موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’یہ ایک خواب جیسا ہے کہ چند سال پہلے تک بھارتی ہپ ہاپ ایک انڈرگراؤنڈ تحریک تھی، اور آج ہم دنیا کے سب سے بڑے ناموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سدھو بھائی کی کمی ہر وقت محسوس ہوتی ہے، لیکن ہم ان کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے اور دنیا بھر میں اپنی ثقافت کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔‘

اس کے علاوہ، بادشاہ کی مقبولیت کا ایک اور ثبوت ان کا نیا گانا سول میٹ ہے، جو ان کے تیسرے البم ایک تھا راجا کا حصہ ہے اور اس نے 100 ملین سے زیادہ اسٹریمنگ حاصل کی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں