11

گووندا اور فلمساز ڈیوڈ دھون کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ سامنے آگئی

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور فلمساز ڈیوڈ دھون کی جوڑی ایک زمانے میں کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔

ان دونوں نے ایک ساتھ بڑے میاں چھوٹے میاں، ہیرو نمبر 1 اور حسینہ مان جائے گی جیسی کامیاب فلمیں دیں لیکن اچانک ان کی شراکت داری ختم ہوگئی اور دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سالوں تک پوشیدہ رہی۔

حال ہی میں گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے حقیقی وجہ بیان کی۔

سنیتا آہوجا نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ گووندا اور ڈیوڈ دھون کے درمیان دوری کی اصل وجہ گووندا کا سیکنڈ لیڈ کردار ادا کرنے سے انکار تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ دھون نے گووندا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اکشے کمار کی طرح فلموں میں سیکنڈری کردار نبھائیں جو گووندا کے لیے قابل قبول نہیں تھا۔

سنیتا نے بتایا کہ گووندا ہمیشہ سے ایک بڑے اسٹار کے طور پر جانے جاتے تھے اور انہوں نے 90 کی دہائی میں کامیاب فلمیں دی تھیں اس لیے انہیں یہ مشورہ پسند نہیں آیا کہ وہ کسی دوسرے اداکار کے ساتھ سیکنڈ لیڈ کے طور پر کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گووندا اور ڈیوڈ دونوں اپنی جگہ پر ٹھیک تھے، ڈیوڈ دھون کا مشورہ بالکل صحیح تھا اور گووندا کے جذبات بھی اپنی جگہ درست تھے کیونکہ وہ کبھی بھی سیکنڈ لیڈ کا کردار نبھانے کے عادی نہیں تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں