13

دانش نواز کا ندا یاسر پر دلچسپ تبصرہ: ‘یہ ایشوریا رائے جیسی تو نہیں’

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور: پاکستان کی مشہور مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران اپنے دیور دانش نواز کے ساتھ ہونے والی پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں ندا کے ساتھ ان کے شوہر یاسر نواز، ڈائریکٹر دانش نواز اور اداکار علی عباس بھی موجود تھے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ جب ان کی پہلی بار دانش سے ملاقات ہوئی تو دانش نے اپنی بہن کو پیچھے ہوکر سرگوشی میں کہا تھا، “یہ تو ایشوریا رائے جیسی نہیں لگ رہی۔” ندا نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ بات آج بھی انہیں یاد ہے۔

اس موقع پر دانش نواز نے مزاحیہ انداز میں کہا، “میں نے کچھ غلط نہیں کہا تھا، اور آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ اگر بھابھی کو کہیں سے بھی لگتا ہے کہ وہ ایشوریا رائے جیسی ہیں تو یہ غلط فہمی دور کرنی پڑے گی۔”

ندا نے مزید ہنستے ہوئے کہا کہ “مجھے کبھی یہ خوش فہمی نہیں ہوئی، لیکن پہلی ملاقات میں ہی مجھے دانش کی سرگوشیاں سنائی دے رہی تھیں۔”





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں