واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا 58 سالہ ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی کوشش کے الزام میں گرفتار مشتبہ ملزم پر فیڈرل کورٹ میں پر اسلحہ سے متعلق دو الزامات عائد کیے گئے۔
ان الزامات کے باعث اب پولیس ملزم ریان ویسلے روتھ کو تفتیش کے لیے طویل عرصے تک اپنے تحویل میں رکھ سکے گی۔ تاحال پولیس حملے کے محرک کے تعین میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ، ملزم کی تصویر اور وڈیو جاری
پولیس کی کوشش کی ہے کہ ملزم کو سزا کم کرانے کا لالچ دیکر اس سے اعترافی بیان حاصل کرلیا جائے۔ تفصیلات اگلی سماعت تک سامنے آسکیں گی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب وہ گولف کھیل رہے تھے۔ حملہ آور کے ٹرمپ کے اتنے قریب پہنچنے پر سیکیورٹی پر سوالیہ نشانات اٹھ رہے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا الزام بائیڈن اور کملا ہیرس پر دھر دیا
یاد رہے کہ 13 جولائی کو بھی ریاست پنسلوانیا میں ایک انتخابی جلسے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں گولی ان کے کان کو چھوتے ہوئے گزری تھی اور حملہ آور جوابی فائرنگ میں مارا گیا تھا۔