لبنان کے علاوہ شام میں بھی حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز پھٹنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ کے مطابق برطانیہ سے چلنے والے وار مانیٹر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دمشق اور اس کے دیہی علاقوں میں بھی حزب اللہ کے زیر استعمال پیجر پھٹنے سے چودہ افراد زخمی ہوئے۔
زخمی ہونے والوں کی قومیتیں معلوم نہیں ہوسکیں۔ خیال رہے کہ منگل کو لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز میں ہونے والے دھماکوں میں 9 افراد جاں بحق اور 2700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔