19

دنیا کا سب سے پرانا ہفتہ وار برائے فروخت

برطانوی اخبار نے بیان میں کہا کہ فروخت تک معمول کے مطابق شائع ہوتا رہے گا—فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

برطانوی اخبار نے بیان میں کہا کہ فروخت تک معمول کے مطابق شائع ہوتا رہے گا—فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

دنیا سے سب سے پرانا سنڈے اخبار ‘دی آبزرور’  کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ اخبار کو آن لائن اسٹارٹ اپ میڈیا گروپ کو فروخت کیا جاسکتا ہے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دی آبزور کے 30 سال سے ملکیت رکھنے والے گارجین میڈیا گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ وار اخبار کو 2019 میں شروع ہونے والے آن لائن گروپ ٹورٹائیز میڈیا کو فروخت کرنے کے لیے بات چل رہے تاہم رقم کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

گارجین میڈیا گروپ نے کہا کہ فروخت سے جلی عنوان دی گارجین عالمی سطح پر اپنے قارئین کی جانب سے کی جانے والی فنڈنگ کی بدولت بدستور 24/7آن لائن دستیاب ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ گارجین کی مرکزی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ٹورٹائیز میڈیا کے ساتھ دنیا کے سب سے پرانے ہفتہ وار اخبار دی آبزرور کی فروخت کے لیے باقاعدہ طور پر بات چیت چل رہی ہے اور پیش کش بہت واضح ہے۔

گارجین میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو اینا بیٹسن نے کہا کہ فروخت کے ذریعے دی آبزرور کو مستقبل میں بہتر طور پر چلانے کے لیے معقول سرمایہ حاصل ہوگا اور گارجین کو عالمی سطح پر مزید مؤثر پالیسی اپنانے، ڈیجیٹل سطح پر مزید بہتری لانے اور قارئین سے زیادہ فنڈز کے حصول کے لیے توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ دی آبزرور کی بنیاد 1791 میں رکھی گئی تھی اور گارجین میڈیا گروپ نے 1993 میں اس سے خریدا تھا۔

گارجین میڈیا گروپ نے بیان میں کہا کہ جب تک یہ ادارہ گارجین کے ساتھ ہے اس وقت تک ہفتے میں ایک دن ڈیجیٹل سطح پر فعال ہوگا، اس سے قطع نظر کہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں