23

فواد خان کی ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان

فلم سال 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی : فوٹو : پوسٹر

فلم سال 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی : فوٹو : پوسٹر

 ممبئی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے فلمسازوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بھارتی فلمی شائقین کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا۔

فلمسازوں نے انسٹاگرام پر ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم اگلے ماہ 2 اکتوبر کو بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے جن سینما گھروں میں ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ریلیز ہوگی، اُن کی فہرست جلد شیئر کی جائے گی۔

اس اعلان کے بعد، بھارتی فلمی شائقین خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں اور بےصبری سے ریلیز کے دن کا انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ سال 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی اور غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی، یہ فلم 1979 کی ہٹ فلم ‘مولا جٹ’ کا ری میک ہے۔

فلم کے دو مرکزی کردار مولا جٹ اور نوری نت نے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی جو اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں