19

اسجد اقبال منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ناکامی کا شکار

  کراچی: پاکستان کے اسجد اقبال منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں  ناکامی کا شکار ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسجد اقبال  کو سیمی فائنل میں قبرص کے کھلاڑی میخائل جیورجیو نے 2-4 سے مات دے دی، اس طرح  فائنل فور میں جگہ بنانے کی بنیاد پر اسجد اقبال نے برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

قبل ازیں کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے ایک سخت مقابلے کے بعد چین کے کیوئسٹ گاؤ یانگ کو سنسنی خیز انداز میں 3-4 سے قابو کیا تھا۔

دوسرے پاکستانی  کھلاڑی اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں  ایرانی کھلاڑی  علی گرا گو زولو سے 4-3 سے  شکست کا ذائقہ چکھنا پڑا، ایونٹ کے  فائنل میں ایران کے علی گراگو زولو اور میخائل جیورجیو کا ٹکراؤ ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں