21

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی ٹیم کیلیے 23 ملین کے فنڈز جاری کردیے

 لاہور: قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فنڈز جاری کردیے۔

ترجمان پی ایس بی کے مطابق ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے پی ایس بی نےپاکستان ہاکی ٹیم کے لیے 23ملین روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں،یہ فنڈزٹیم کی اچھی کارکردگی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں.

ترجمان کے مطابق پی ایس بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ ہاکی کے عالمی مقابلوں کے لیے ہمیشہ سے مالی معاونت کرتا آرہا ہے.گزشتہ چھ مہینوں میں پی ایچ ایف کو عالمی مقابلوں کے لیے 96.65 ملین روپے کے خصوصی فنڈز جاری کیے گئے ہیں جو ہاکی کی ترقی کے لیے پی ایس بی کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے.

یہ مالی امداد پی ایس بی کی ہاکی کے فروغ اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مسابقتی ماحول فراہم کرنے کی سنجیدہ کوششوں کا ایک اور ثبوت ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں