شارجہ: افغانستان کیخلاف پہلے او ڈی آئی میں جنوبی افریقا کی ٹیم 106 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
شارجہ میں تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 33.3 اوورز میں 106 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ ویان ملڈر 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
افغانستان کی طرف سے فضل الحق فاروقی نے 4، اے ایم غضنفر نے 3 اور راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔