23

پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا

فوٹو: انٹرینیٹ

فوٹو: انٹرینیٹ

لزبن: پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انکی تصویر والا سکہ جاری کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے آبائی ملک پرتگال نے قوم کے عظیم ترین کھلاڑی کو اعزاز سے نوازنے کے لیے انکی تصویر والا 7 یورو کا سکہ جاری کردیا۔

سکے کو رونالڈو کی قمیض نمبر سات کی عکاسی کرتے ہوئے یورو “7” کا نام دیا گیا ہے جس پر رونالڈو کی تصویر کے ساتھ “CR7″ ابھرا ہوا ہے،  یہ سکہ ملک بھر میں کرنسی کے طور پر قابل قبول ہوگا۔

اپنے پورے کیریئر میں 39 سالہ کرسٹایونو رونالڈو نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کے لیے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پرتگال کو یورو 2016 میں تاریخی فتح دلانا اور 2019 میں اے سیلیکاؤ کے ساتھ یوئیفا نیشنز لیگ ٹرافی اٹھانا شامل ہے۔

پانچ بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو اپنی قومی ٹیم کے لیے 130 گول کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دونوں رونالڈو نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ارب فالوورز رکھنے والے پہلے شخص بن کر تاریخ رقم کی تھی، رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے لانچ ہوتے ہی محض ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کا ریکارڈ بنایا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں