14

امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں

امریکی محکمہ خزانہ نے پاسداران انقلاب کے اراکین اور محکمہ جیل کے عہدیداروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں—فوٹو: رائٹرز

امریکی محکمہ خزانہ نے پاسداران انقلاب کے اراکین اور محکمہ جیل کے عہدیداروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں—فوٹو: رائٹرز

  واشنگٹن: امریکا نے ایران پر انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے متعدد اہم عہدیداروں پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے بدھ کو ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا اور اس مرتبہ 12 وہ عہدیدار نشانہ ہیں، جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران میں جاری ظلم میں ملوث ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ان افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو ایرانی شہریوں پر جارحیت جاری رکھے ہوئے، جس میں پرامن مظاہرں پر بدترین کریک ڈاؤن بھی شامل ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بیان میں کہا کہ پابندیوں میں پاسداران انقلاب کے اراکین، ایرانی محکمہ جیل کے عہدیداروں اور بیرون ملک لوگوں پر وحشیانہ کارروائی کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایرانی عہدیداروں پر پابندیوں کا اعلان تقریباً دو برس بعد کیا ہے، اس سے قبل کرد نژاد ایرانی خاتون مہیسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد امریکا نے مختلف ایرانی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں