20

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی

ریاض: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کی نقاب کشائی کردی گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ کے ٹاس سے قبل پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء اور جنوبی افریقی کپتان لورا وولوارٹ نے ٹرافی کے ساتھ پوز دیا۔

جمعرات کو فصل آباد اسٹیڈیم میں ڈولفنز اور اسٹالینز کے درمیان چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ میں بھی باوقار ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی، اگلے روز ٹرافی کو فیصل آباد کے مختلف تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی 21 ستمبر کو دبئی واپس چلے جائے گی، میگا ایونٹ کا آغاز 3 اکتوبر کو شارجہ میں میزبان بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں