17

شاندار رن آؤٹ! گلبدین نے حاضر دماغی کا شاندار ثبوت دیدیا

پہلے ون ڈے میں افغانستان کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو شکست (فوٹو: فائل)

پہلے ون ڈے میں افغانستان کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو شکست (فوٹو: فائل)

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں افغان فیلڈر گلبدین نائب نے شاندار رن آؤٹ کرکے حاضر دماغی کا حیران کُن ثبوت دیدیا۔

گزشتہ روز شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ نے 250 ویں انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کی اور اس میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پریشانی میں مبتلا کردیا۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقی بیٹنگ لائن افغان اسپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 33.6 اوورز میں 106 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، ویان ملڈر 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے: افغانستان کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو تاریخی شکست

افریقی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران 7ویں وکٹ ایک مزاحیہ انداز میں آئی جب گلبدین نائب نے شاندار حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور افریقی بیٹر کی صفر پر وکٹ حاصل کی۔

10ویں اوور کی آخری گیند پر غضنفر نے ایک گیند پھینکی جسے کھیلنے کے بعد اینڈیل پھہلوکوائیو کریز سے باہر چلے گئے اور گلبدین نائب نے انہیں رن آؤٹ کردیا۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا ٹیسٹ؛ 21 صدی کا پہلا میچ! جو 5 دن بغیر گیند کروائے ختم ہوا

افغانستان نے وکٹ کو خیرمقدم کیا جبکہ افریقی بیٹر پھہلوکوائیو کچھ دیر انتظار کرتے رہے، اس امید پر کہ انہیں ناٹ آؤٹ دیا جائے گا تاہم امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں افغانستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں