10

برانز میڈلسٹ ہاکی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

ائیرپورٹ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن حکام ٹیم کا استقبال کریں گے (فوٹو: فائل)

ائیرپورٹ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن حکام ٹیم کا استقبال کریں گے (فوٹو: فائل)

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں برانز میڈل حاصل کرنیوالی ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (بی ایس بی) اور ہاکی فیڈریشن حکام ٹیم کا استقبال کریں گے۔

قومی ٹیم نے کوریا کو ہراکر ایشین چیمپئنزٹرافی میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی تھی جبکہ سیمی فائنل میں چین سے شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 8 سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

دوسری جانب ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ لڑکوں نے اچھی پرفارمنس دی تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹس، پنالٹی کارنرز سمیت دفاع کو بہتر کرنے پر فوکس کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

اس ایونٹ میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی جائے گی تاکہ آئندہ ایونٹ میں گولڈ میڈل کیساتھ وطن واپس آئیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں