11

قومی کرکٹر کے گھر بیٹی کی پیدائش

کرکٹر نے انسٹاگرام پر مداحوں سے خوشخبری شیئر کی (فوٹو: فائل)

کرکٹر نے انسٹاگرام پر مداحوں سے خوشخبری شیئر کی (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر محمد نواز نے بیٹی کی پیدائش کی خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی، جس انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

سال 2018 میں محمد نواز نے جنوبی افریقہ میں ایزدیہار سے شادی کر کے اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز کیا۔

کرکٹر کی اہلیہ کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور وہ جنوبی افریقا رہائش پذیر ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 

دونوں کی شادی میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی جبکہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھی۔

جوڑے نے سال 2020 میں پہلے بیٹے کا استقبال کیا جس کا نام زریان خان رکھا تھا تاہم اب فیملی میں اضافہ ہوا ہے۔

اسکرین گریب

محمد نواز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ کی بےشمار رحمتوں کے ساتھ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں