14

بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ کی عابدہ پروین سے ملاقات، تصاویر وائرل

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

بھارتی گلوکار و موسیقار سلیم مرچنٹ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کو روحانی لمحات قرار دے دیا۔

سلیم مرچنٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر گلوکارہ عابدہ پروین سے اپنی ملاقات کی تصاویر پوسٹ کیں، تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان دونوں موسیقاروں کی ملاقات کسی تقریب میں ہوئی۔

سلیم مرچنٹ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ شب مجھے صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین جی سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔

گلوکار نے کہا کہ عابدہ پروین کی اہلِ بیت سے محبت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، اُن کے روح پرور کلام نے ہماری شام کو خاص بنا دیا۔

بھارتی گلوکار نے اپنے اور عابدہ پروین کے دس سال پرانے مشترکہ پراجیکٹ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عابدہ جی سے ہر ملاقات پہلی ملاقات جیسی لگتی ہے، مجھے ایسا لگا ہی نہیں کہ میں نے اُن کے ساتھ دس سال پہلے اپنا کلام ‘نورِ الٰہی’ ریکارڈ کیا تھا، ایسا لگتا ہے کہ جیسے کل ہی کی بات ہو۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں