11

ٹرمپ نے تجارتی پالیسی پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بھارتی وزیراعظم مودی ایک اجلاس میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے امریکا جائیں گے

بھارتی وزیراعظم مودی ایک اجلاس میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے امریکا جائیں گے

 واشنگٹن: ٹرمپ کو ان کے سابق دور میں جھپیاں دینا مودی کے بالکل کام نہیں آیا۔ سابق صدر نے بھارت کی تجارتی پالیسی کو نہایت بری قرار دیدیا۔  

امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن کے امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ وہ آئندہ ہفتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی سے اپنے سابق دور میں ہونے والی ملاقاتوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار آدمی ہیں لیکن تجارتی پالیسی کے اعتبار سے نہایت ناقص ہیں۔

امریکا کے سابق صدر اور مودی کے دوست ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسی کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ناقابل فہم ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چار ممالک کے کواڈ کیڈرز کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔

جوبائیڈن اس اجلاس کی میزبانی کریں گی اور ان کے عہدے کی میعاد ختم ہونے سے قبل یہ ان کی سربراہی میں آخری اجلاس ہوگا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں