53

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ جنعبی افریقی ٹیم کل دبئی روانہ ہوگی

قومی ٹیم کی 3 روز بعد شیڈول ہے (فوٹو: پی سی بی)

قومی ٹیم کی 3 روز بعد شیڈول ہے (فوٹو: پی سی بی)

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کل صبح لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہوگی۔

ملتان میں جاری آخری ٹی20 میچ کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گی تاہم قومی ٹیم کے پلئیرز 2 دن گھر گزارنے کے بعد اتوار کی شام لاہور میں دوبارہ جمع ہوں گی جہاں اگلے روز ان کی دبئی کیلئے فلائٹ طے ہے۔

قومی ٹیم کی ارکان دو دن آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 3 اکتوبر سے شارجہ اور دبئی میں شروع ہورہا ہے، پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز سری لنکا کے خلاف میچ سےکرے گی۔

مزید پڑھیں: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی

پاکستان کے گروپ میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ نے ایک ایک میچز میں فتح سمیٹی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں