38

جوبائیڈن اسٹیج پر بھارتی وزیر اعظم مودی کا تعارف کرانا بھول گئے

  واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی ہر بات بھولنے کے عادت برقرار رہی ، جوبائیڈن اسٹیج پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا تعارف کرانا ہی بھول گئے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کواڈ رہنماؤں کے اجلاس میں 3 روزہ دورے پر امریکا گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات صدر بائیڈن سے ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے وزرائے اعظم نے شرکت کی، امریکی صدر نے تقریب میں کینسر مون شاٹ اقدام پر گفتگو کی جس کے بعد انہیں اسٹیج پر وزیر اعظم مودی کو مدعو کرنا تھا مگر انہیں یہ یاد ہی نہیں رہا کہ اب انہیں کیا کرنا ہے۔

جو بائیڈن نے کہا میں آگے کس کا تعارف کروا رہا ہوں؟ پھر انھوں نے پوچھا کہ اگلا کون ہے؟پھر تقریب کے ناظم نے وزیر اعظم مودی کے نام کا اعلان کیا جس کے بعد وہ خطاب کے لیے اسٹیج پر آئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں