60

غزہ میں کوئی بھی فریق جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا، انتونیوگوتریس

یہ جنگ اب لبنان تک وسیع ہو رہی ہے۔ جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

یہ جنگ اب لبنان تک وسیع ہو رہی ہے۔ جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

 نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ’’سی این این‘‘ سے گفتگو میں کہا کہ یہ بات مکمل طور پر واضح ہوچکی ہے کہ غزہ جنگ کا کوئی فریق بھی جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق انتونیو گوتریس کا کہنا تھا  یہ بہت بڑا المیہ ہے۔ ایک ایسی جنگ ہے جسے ضرور بند ہونا چاہیے لیکن نہ اسرائیل اور نہ ہی حماس جنگ بندی چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کیا کہ یہ جنگ اب لبنان تک وسیع ہو رہی ہے۔ جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کی لبنان پر خوفناک بمباری؛ خواتین بچوں سمیت 274 شہید اور 750 زخمی

انتونیو گوتریس نے ثالثوں کی متعدد کوششوں کے باوجود جنگ بندی کے معاہدے میں اتفاق نہ ہو پانے کا ذمہ دار اسرائیل اور حماس دونوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ دونوں سیزفائر کو تیار نہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے پہلے غزہ، پھر مغربی کنارے اور اب لبنان پر حملے شروع کردیے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بڑے حملے کی تیاری؟ اسرائیلی فوج کا لبنانیوں کو گھر خالی کرنے کا ٹیکسٹ میسیج 

آج لبنان میں ہونے والی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 270 سے زائد افراد جاں بحق اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں