60

شرارت میں ٹرین لے کر بھاگنے والی لڑکی گرفتار، لڑکے کی تلاش جاری

(تصویر: نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ)

(تصویر: نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ)

نیو یارک ستی: امریکا میں شرارتاً نیو یارک سٹی سب وے ٹرین کو لے جانے میں ملوث ایک لڑکی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تاہم، لڑکے کی تلاش ابھی جاری ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تفریح کے لیے سب وے ٹرین کو لے کر بھاگنے والے ایک لڑکے اور لڑکی نے فرار ہونے سے قبل ٹرین کو دوسری ٹرین سے ٹکرایا بھی تھا۔

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تصاویر کے مطابق ایک فرد نے مکمل گلابی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ دوسرا نیلے لباس میں ملبوس ہے۔

پولیس نے 17 سالہ لڑکی کو بدھ دوپہر کو گرفتار کیا۔

پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ دونوں افراد کوئنز کے علاقے میں پارک ہونے والی خالی ٹرین میں 12 ستمبر کی رات چڑھے اور اس کو لے کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے یہ ٹرین ایک دوسری پارک ٹرین میں ٹکرائی اور فرار ہوگئے۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ اس مذاق سے کتنا نقصان ہوا۔ البتہ کسی کو کسی بھی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں