63

بھارت؛ بندروں نے جنسی زیادتی کرنے والے پر حملہ کرکے 6 سالہ بچی کو بچالیا

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم نوجوان کی شناخت کرلی گئی

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم نوجوان کی شناخت کرلی گئی

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں بندروں نے 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی سے بچالیا اور ملزم پر حملہ کرکے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے باغپت میں ملزم بچی کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ سنسان جگہ لے گیا اور جنسی زیادتی کی نیت سے بچی کے کپڑے اتار دیے۔

جس پر بچی رونے لگی۔ یہ منظر وہاں موجود بندروں کے ایک گروپ نے دیکھا تو ملزم پر حملہ کردیا اور اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔ جس کے بعد بچہ اپنے گھر بحفاظت پہنچ گئی۔

بچی نے اپنے والد کو پوری روداد سنائی جس پر وہ اہل محلہ کے ہمراہ تھانے پہنچ گیا اور رپورٹ درج کرائی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کو لے جانے والے ملزم کی تصاویر حاصل کرلی جو ایک نوجوان لڑکا ہے اور کسی دوسرے گاؤں سے یہاں آیا تھا۔

بچی نے بتایا کہ ملزم نے اس کو کہا کہ اگر وہ ساتھ نہ چلی تو وہ میرے بابا کو قتل کردے گا۔

تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ بھارت میں جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافے پر اسے ہندوستان کے بجائے ریپستان کا نام بھی دیا گیا تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں