51

ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

 لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے نیپال میں سترہ اکتوبر سے کھیلی جانے والی ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

ٹورنامنٹ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے اسلام آباد میں شرو ع  ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا مقابلہ 17 اکتوبر کو بھارت اور 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے ہوگا، ستمبر 2023 کے بعد پاکستان ٹیم پہلی بار بین الاقوامی سطح پر میچز کھیلے گی۔

گول کیپرز: نشا اشرف، مافیا پروین اور رومیسا خان

ڈیفنڈرز: کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر، مہرین خان اور خدیجہ ولی

مڈ فیلڈرز: سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثناء مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری

فارورڈز: نادیہ خان، ظہمینہ ملک، اسرا خان، انمول حرا، انوشے عثمان، عالیہ صادق اور ایمان مصطفی کو کیمپ میں مدعو کیاہے





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں