41

شادی کی تقریب میں گئے مہمان کے گھر میں لاکھوں کی چوری

چور گھر کا تالہ توڑ کر 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات ، کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

چور گھر کا تالہ توڑ کر 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات ، کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

  کراچی: لیاقت آباد رحمانیہ مسجد کے گھر کا تالہ توڑ کر چور 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات ، ملکی و غیر ملی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ، واقعے کے وقت اہلخانہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے ۔

سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد نمبر 2 رحمانیہ مسجد کے قریب مکان نمبر 535 میں چوری کی واردات ملزمان گندی گلی میں واقع دروازے کا کنڈا توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں میں رکھے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

فارنزک کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹ اور دیگر شواہد اکٹھے کیے۔

گھر کے مالک فراز نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لیتھ مشین کی ورکشاپ ہے ۔ ان کے بڑے بھائی آفاق اور فواد بھی اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ ساتھ ہی رہائش پزیر ہیں۔ دونوں بھائی ٹریول ایجنٹ ہیں اور زیارت کے لیے گروپ بھی تشکیل دیتے ہیں ، جبکہ اسی گھر میں ان کی والدہ بھی رہتی ہیں، ان کے گھر کے اطراف 6 سے زائد گھر ان کے قریبی رشتے داروں کے ہیں۔

اتوار کو ان کے ماموں زاد بھائی کی شادی تھا ، اتوار کو رات تقریباً 10 بجے وہ اور اس گلی میں رہائش پذیر ان کے تمام رشتے دار شادی کے تقریب میں شرکت کرنے سخی حسن پر شادی ہال چلے گئے۔ رخصتی کے بعد ان کے تمام گھر والے اور بیشتر رشتے دار بارات کے ساتھ حیدرآباد چلے گئے ، جبکہ وہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے گھر آگئے جب وہ گھر کا مرکزی دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے تو الماریاں کھلی ہوئی تھیں اور سارا سامان بکھرا ہوا تھا

فراز نے بتایا کہ 18 سے 20 تولے کے طلائی زیورات ، ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت تقریباً 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان گیا ہے تاہم بڑے بھائی اور گھر کی خواتین کے حیدرآباد سے آنے کے بعد حتمی طور پر معلوم ہوگا کہ کتنی مالیت کی چوری کی گئی ہے۔

ایس ایچ او سپرمارکیٹ غلام یاسین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربے کے مطابق گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھائی ہے تاہم فنگر پرنٹس ملنے کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں