32

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد

  اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اڈیالہ جیل ہوئی۔ ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی طرف سے وکالت بیرسٹر سلمان صفدر نے کی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں فیصلہ سنا دیا جس میں جج نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں