88

مسلم لیگ ن وعدوں کی پاسداری نہیں کرتی، علی حیدر گیلانی

 لاہور: پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاسی وعدوں کی پاسداری نہیں کرتی، پیپلز پارٹی پاور شیئرنگ فارمولے پر قائم ہے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ پاور شیئرنگ فارمولے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، تحریری معاہدے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا، گورنر پنجاب اور حکومت پنجاب کے درمیان وائس چانسلر کی تقرری پر اختلاف نہیں ہونا چاہیے تھا، دونوں مل کر بیٹھتے تو معاملہ حل ہو سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کا آئینی رول ہے، جسے  تسلیم کرنا چاہیے، مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی سے دور بھاگ رہی ہے، ہمارے ساتھ سیاسی کی بجائے پنجاب حکومت  بیورو کیٹک طرز عمل اپنائے ہوئے  ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں