47

طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف

طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں، وزیر دفاع (فوٹو: فائل)

طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں، وزیر دفاع (فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور ان کے مسلح افراد پی ٹی آئی کے ساتھ آرہے ہیں ہم ان مسلح جتھوں کا ہر قیمت پر جواب دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی والوں سے کہا تھا کہ آپ کو جو بھی احتجاج یا جلسہ کرنا ہے وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد کرلیں لیکن وہ بضد رہے، ان کا مقصد اس کانفرنس کو اس عزت افزائی کو ناکام کرنا ہے ورنہ وہ احتجاج دس دن بعد کرلیتے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوگا بس ہنگامہ ہوگا، وہ چاہتے ہیں دو چار لاشیں گریں اور ہماری کوشش ہے کہ انہیں کوئی لاش نہ ملے اور کسی کی جان نہ جائے اس کا سب سے بڑا ثبوت پولیس کو اسلحہ نہ دینا ہے۔

یہ پڑھیں : گنڈاپور کے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہیں، کوئی افغان باشندہ نہیں، بیرسٹر سیف

 

خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد پر پی ٹی آئی کا دھاوا دشمن قوتوں کا حملہ سمجھتے ہیں، طالبان کے مسلح جتھے پی ٹی آئی کے ساتھ آرہے ہیں ہم ان مسلح جتھوں کا ہر قیمت پر جواب دیں گے، انہیں الٹا کر ان سے حساب لیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں، افغان باشندے بھی اس جتھے کا حصہ ہیں مسلح جتھے ملکی وقار کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں