51

انوراگ باسو کی عامر خان کو کشور کمار کی بائیوپک فلم کے لیے پیشکش

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کو معروف ہدایتکار انوراگ باسو نے کشور کمار کی زندگی پر بننے والی بائیوپک کے لیے مرکزی کردار کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عامر خان اس پروجیکٹ میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ کشور کمار کی بائیوپک کئی سالوں سے زیر بحث ہے اور اب لگتا ہے کہ فلم کو حقیقت میں ڈھالنے کا وقت قریب آگیا ہے۔

انوراگ باسو اور بھوشن کمار کشور کمار کی زندگی کو بہترین انداز میں بڑے پردے پر لانے کی تیاریوں میں ہیں۔ عامر خان، جو خود بھی کشور کمار کے بڑے مداح ہیں، اس فلم کے وژن سے متاثر ہوئے ہیں اور اس پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ، اطلاعات یہ بھی ہیں کہ عامر خان اس وقت چھ مختلف اسکرپٹس پر غور کر رہے ہیں اور جلد ہی وہ تین پروجیکٹس کو حتمی شکل دیں گے، جن میں کشور کمار بائیوپک، اجول نکم بائیوپک اور راجکمار سنتوشی کی کامیڈی فلم شامل ہیں۔

انوراگ باسو کا اگلا پراجیکٹ کارٹک آریان اور ترپتی ڈمری کے ساتھ ایک ڈرامہ ہے، جس کی شوٹنگ اپریل 2025 تک مکمل ہو گی۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا، تو کشور کمار بائیوپک پر کام اپریل کے بعد شروع ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں