48

ودیا بالن اور مادھوری کے ساتھ کام کرنا خواب سے کم نہیں تھا، کارتک آریان

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

ممبئی: بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار کارتک آریان نے حال ہی میں اپنے تجربے کا اظہار کیا کہ بھول بھلیاں 3 میں ودیا بالن اور مادھوری کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے کسی خواب سے کم نہیں تھا۔

کارتک آریان نے ایک انٹرویو میں بتایا، “مجھے ایسا لگا جیسے میں خواب میں ہوں۔ میں بہت شکر گزار ہوں کہ مجھے ودیا جی اور مادھوری جی کے ساتھ ایک فریم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ لمحات میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “میں ہمیشہ سے مادھوری جی اور ودیا جی کا بڑا مداح رہا ہوں۔ ہم نے سیٹ پر ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور اداکاری کے دوران بہت کچھ سیکھا۔ یہ تجربہ میری زندگی کا ایک یادگار حصہ رہے گا۔”

بھول بھلیاں 3 کی ہدایت کاری انیس بزمی نے کی ہے، اور اسے بھوشن کمار پروڈیوس کر رہے ہیں۔

فلم میں کارتک آریان کے ساتھ ودیا بالن، مادھوری اور ترپتی ڈمری اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم 1 نومبر 2024 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور دیوالی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں