32

وینا ملک نے ’’نفسیات‘‘ میں ڈگری حاصل کرلی

پاکستان کی بے باک اداکارہ وینا ملک نے میڈیا سے دوری کے دوران ’’نفسیات‘‘ میں اپنی پڑھائی مکمل کرلی ہے۔

وینا ملک جو کچھ عرصے سے میڈیا اور ڈراموں سے دور رہی ہیں، انھوں نے بتایا کہ میڈیا سے اس بریک کے دوران انھوں نے سائیکالوجی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحانات بھی دیئے ہیں، جس کا ابھی نتیجہ نہیں آیا۔

وینا کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہارورڈ میڈیکل اسکول سے ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ کورسز میں سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیے ہیں۔

اداکارہ نے میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کے متعلق بتایا کہ ’’میں منظر عام سے ہٹ گئی تھی لیکن اس دوران میں نے بہت سی چیزیں کیں جو میرے لیے بہت کارآمد رہیں، میں نے اس بریک کے دوران اپنی ساری توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کیے رکھی‘۔

وینا نے مزید کہا کہ ’پہلے ترجیحات میں صرف کیریئر تھا مگر اب اور بھی ترجیحات ہیں، سو کوئی بھی پروجیکٹ لینے سے پہلے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔‘

وینا ملک کا نام اداکاری اور ٹی وی پروگرام کی میزبانی کے علاوہ بہت سے تنازعات کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

وینا ملک نے بھارت کے رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے سیزن 4 میں بھی کام کیا تھا، جہاں اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ کچھ نازیبا مناظر کے باعث ان کا نام تنازعات کا شکار ہوا۔ وینا ملک کا ایک برہنہ فوٹو شوٹ بھی میگزین کے کور کی زینت بنا تھا جس پر کافی واویلا ہوا۔

یاد رہے کہ اداکارہ وینا ملک کی پہلی شادی 25 دسمبر 2013 میں دبئی کی ایک بزنس مین اسد خٹک سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔

2017 میں وینا نے اسد خٹک سے خلع لے لی تھی اور ان کے بچوں کی حوالگی کے تنازعے نے بھی خبروں میں جگہ بنائی تھی۔ ان دنوں وینا کی دوسری شادی کے حوالے سے بھی افواہیں گرم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں