21

اسپائیڈر مین 4 کی شوٹنگ کب شروع ہوگی؟

اسپائیڈر مین کے کردار سے مشہور ہونے والے برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ نے ایک پروگرام میں اسپائیڈر مین 4 کی شوٹنگ سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

برطانوی اسٹار ٹام ہالینڈ نے اپنے اگلے متوقع پروجیکٹ ’’اسپائیڈر مین 4‘‘ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اگلے موسم گرما سے شروع ہوجائے گی۔

جمی فالن کے ساتھ پروگرام ’’دی ٹونائٹ شو‘‘ میں ٹام ہالینڈ اسپائیڈر مین سیریز کی اگلی فلم کرنے کے حوالے سے انتہائی پرجوش دکھائی دیے۔

پروگرام کے میزبان سے بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ’’ہاں یہ ہونے جارہا ہے، ہم اگلے موسم گرما میں شوٹنگ شروع کریں گے۔ سب کچھ اچھا ہے اور ہم پرجوش ہیں۔ میں مزید انتظار نہیں کرسکتا‘‘۔

اسپائیڈر مین کی اگلی فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی ’’نو وے ہوم‘‘ کا سیکوئل ہوگی جو باکس آفس پر بہت کامیاب رہی تھی۔ اس فلم میں ٹام ہالینڈ کے ساتھ اسپائیڈر مین کا کردار نبھانے والے اداکاروں ٹوبی میگوائے اور اینڈریو گارفیلڈ نے بھی کام کیا تھا۔ 

تاہم اسپائیڈر مین 4 کے حوالے سے مارول اسٹوڈیوز اور سونی پکچرز نے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں