32

دلجیت دوسانجھ نے ہمیں عالمی بل بورڈز پر پہنچایا، کرینہ کپور خان کا خراج تحسین

معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے پسندیدہ بین الاقوامی کولیبوریشن کا ذکر کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے بہترین کولیبوریشن دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم “کریو” کے گانے “نینا” پر تھی۔ کرینہ نے دلجیت کی موسیقی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو سراہتے ہوئے کہا، “ہم دلجیت دوسانجھ کے بہت بڑے فین ہیں اور یہ سب جانتے ہیں۔”

کرینہ کپور  نے مزید کہا کہ دلجیت دوسانجھ نے گانے “نینا” اور پنجابی موسیقی کو عالمی بل بورڈز تک پہنچا دیا ہے، دلجیت نے اپنے ثقافتی اور موسیقی کے جڑوں سے جڑے رہ کر عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی ہے اور یہی چیز انہیں خاص بناتی ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے  بھی کئی مواقع پر کرینہ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ ایک دلچسپ واقعہ انانت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں دلجیت نے اسٹیج پر کرینہ کا ہاتھ پکڑ کر مذاقاً کہا، “ہوئے گی ریحانہ، ہوئے گی بیونسے، ساڈی تے اے ہی ریحانہ، اے ہی بیونسے!”

کرینہ کے کام کے محاذ پر، وہ حال ہی میں “بکنگھم مرڈرز” میں نظر آئیں جو ان کے پروڈکشن ڈیبیو کی فلم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ آنے والی فلم “سنگھم اگین” میں بھی جلوہ گر ہوں گی، جو دیوالی 2024 پر ریلیز ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں