33

ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ کب ریلیز ہوگی؟

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور معروف ہدایتکار شوجیت سرکار کی نئی فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے اور فلم نومبر 22، 2024 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ 

شوجیت سرکار، جو اپنی منفرد فلموں جیسے “وکّی ڈونر”، “پیکو”، اور “پنک” کے لیے جانے جاتے ہیں، اس بار بھی ایک دلچسپ ٹائٹل لے کر آئے ہیں۔ 

ابھیشیک بچن اور شوجیت سرکار کی جوڑی پہلی بار بڑی اسکرین پر اکھٹے ہو رہی ہے، اور یہ فلم مداحوں کے لیے ایک بڑا سرپرائز ہوگی۔

فلم کی ہدایتکاری شوجیت سرکار نے کی ہے اور اسے رائزنگ سن فلمز اور کینو ورکس کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں